۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں لوگوں کی آبروریزی کرنے کے انجام کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ روایت کتاب " المحاسن" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

مَنْ‌ رَوَی‌ عَلَی‌ مُؤْمِنٍ‌ رِوَایَةً یُرِیدُ بِهَا شَیْنَهُ‌ وَ هَدْمَ مُرُوءَتِهِ لِیَسْقُطَ مِنْ أَعْیُنِ النَّاسِ أَخْرَجَهُ اللَّهُ مِنْ وَلَایَتِهِ إِلَی وَلَایَةِ الشَّیْطَانِ

حضرت امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:

جو کوئی مومن کے خلاف کوئی چیز کہے اور اس کا مقصد اس کے عیب ظاہر کرنا اور آبروریزی کرنا ہو تاکہ وہ لوگوں کی نظروں میں گر جائے تو خدا وند عالم اسے اپنی ولایت سے خارج کر کے شیطان کی ولایت کی طرف دھکیل دیتا ہے۔

المحاسن، ج‌ ۱، ص ۱۰۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .